Sunday, November 5, 2017

کشمیری نوجوان نو کریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنا ذریعہ معاش خود تلاش کریں :میرواعظ عمر فاروق


    سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ کشمیری نوجوان نو کریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنا ذریعہ معاش خود تلاش کریں۔
    پاناما لیکس سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی تنظیم آئی سی آئی جے کا آج رات مزید لیکس جاری کرنے کا اعلان
    سری نگرمیڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایک تقریب کے موقع پر نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سرکاری نوکریوں کے حصول کی کوششوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے نجی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور خود روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ اوروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک طویل عرصے سے جاری نا مساعد حالات نے جہاں یہاں کی نوجوان نسل کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کردیا ،وہیں بے کاری اوربے روزگاری ایک عفریت کی شکل میں اس نسل کے سامنے کھڑی ہے۔ کشمیر میں خود روزگاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور بہت سارے شعبے ایسے ہیں جہاں نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر روزگار حاصل کرسکتی ہے

    0 comments:

    Post a Comment